ریاستوں سےمغربی بنگال

ہم مودی کا منہ نہیں دیکھنا چاہتے: ممتا بنرجی

ایسٹ مدناپور میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا، ’’بی جے پی کو الوداع، ہم بی جے پی کو نہیں چاہتے۔ ہم مودی کا منہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہم فساد، لوٹ، دریودھن، دوشاسن اور میر جعر کو نہیں چاہتے۔‘‘

ٹی ایم سی کا وفد الیکشن کمیشن سے ملا، بنگال میں آزادانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

ٹی ایم سی کے ایک وفد نے بنگال میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کے معاملہ میں تبدالہ خیال کرنے کے مقصد سے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ وفد میں سوگاتا رائے، مہوا موئترا اور یشونت سنہا شامل تھے۔

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا، ’’ہم نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور ان تین معاملوں پر بات کی، پولنگ بوتھ کے 100 میٹر کے دائرے میں صرف مرکزی فورسز کی تعیناتی والا اصول، 5 فیصد کی جگہ 100 فیصد وی وی پیٹ کی جانچ اور 10 مارچ کو وزیر اعلیٰ کے ساتھ آنے والا واقعہ۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!