خبریںقومی

ملک میں اب بی جے پی کی حکومتیں جارہی ہیں: گہلوت

سیکر: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پر لوگوں کوگمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ملک کےعوام اب بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )کی اصلیت سمجھ چکے ہیں اور ایک کے بعد ایک اسکی حکومتیں جارہی ہیں۔

گہلوت سیکر ضلع کے پلسانا میں کانگریس لیڈر نارائن سنگھ سے متعلق ایک تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ ملک کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ملک کا کسان تکلیف میں ہے ۔کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے، نوجوانوں کو ملازمت دینے، کالادھن واپس لانے سمیت کئی وعدے کیے لیکن آج کسان خودکشی کررہے ہیں، لوگوں کو ملازمتیں جارہی ہیں، کاروبار ٹھپ پڑے ہیں، کالادھن واپس لانے کا نام ہی نہیں لیاجارہاہے۔ ملک میں ایسے حالات پیداہوگئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!