ضلع بیدر سے

ہمناآباد: مدرسہ نورالعلوم کی طالبہ تہمینہ انجم بنت محمد موسٰی خان نے مکمل کیا حفظ قرآن

حافظ قرآن کے والدین کو اللہ تعالی بروز محشر حشر کے میدان میں نور کا تاج پہنائے گا: محمد افسر میاں

ہمناآباد: 18/مارچ (ایس آر) حافظ قرآن کے والدین کو اللہ تعالیٰ بروز محشر حشر کے میدان میں نور کا تاج پہنائے گا۔ان خیالات کا اظہا ر محمد افسر میاں جنرل سیکر یٹری مدرسہ نور العلوم نے مدر سہ ہذا میں پڑھنے والی طالبہ تہمینہ انجم بنت محمد موسٰی خان سابق صدر محلہ نور خان اکھاڑہ کے حفظ قرآن مکمل ہونے کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کے مدر سہ نور العلوم ہمناآباد کا اولین مدرسہ ہے جہاں پر شعبہ حفظ کو شروع کیا گیا اور اس مدرسہ سے جملہ 58طلبہ و طالبات نے اپنا حفظ مکمل کر کے ملک ہی نہیں بیرونی ممالک میں دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حافظ قرآن اور عالم دین کو جتنی عزت دینی چاہئے اُتنی عزت آج ہمارے معاشرے میں نہیں دی جارہی ہے جبکہ آج ہم دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والوں کی قدر کر رہے ہیں دنیاوی تعلیم صرف قبر تک ساتھ دے گی مگر دینی تعلیم دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی ساتھ دے گی۔ حافظ قرآن کی بدولت اللہ تعالی کئی بلاؤ ں کا ٹالتا ہے اس لیے ہم حافظ قرآن اور عالم دین کی قدر کریں اور انکی بھر پورحوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے حفاظ کو تلقین کی کے وہ قرآن کا دور کرتے رہیں اور جب بھی قرآن سنانے کا موقع ملا تو قرآن سنائیں۔ کئی سال قبل ماہ رمضان میں تروایح میں قرآن سنانے کے لئیے حفاظ کو بیرونی ریاستوں سے بلایا جاتا تھا مگر اللہ کے فضل وکرم سے ہمناآباد میں کئی حفاظ بن چکے ہیں،اہلیان محلہ وہمناآباد کے تعاون سے مدرسہ نورالعلوم کی نئی عمارت تعمیر کی جاچکی ہے جس میں بہت جلد لڑکیوں کے لئیے کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر اور ٹیلرنگ سینٹر کا آغاز ہو گا۔انہوں نے حفظ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر طالبہ کے والدین کو مبارک با دپیش کی۔

اس تقریب کا اختتام الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم کی دعا پرعمل میں لا یا گیا۔اس موقع پر محمد رحیم خان، محمدمنور خان، محمد شبیر حُسین نعت خواں،حافظ سید عرفان اُللہ،حافظ محمد عبدالباسط مدرس،محمد لیاقت مدرس،محمدانور مدرس،محمد سلیم مدرس، مولانا شکیل فلاحی مدرس، محمد مقبول، محمد شبیر خان،محمد ناصر خان،محمد محسن خان کے علاوہ دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!