خبریںقومی

اسکالرشپ کے بجٹ میں کٹوتی اقلیتی طلبہ کے اعلیٰ تعلیم میں رکاوٹ کی اہم وجہ: ایس آئی او

نئی دہلی: 18/مارچ (پی ار) فواز شاہین نیشنل سیکرٹری ایس آئی او آف انڈیا کے بموجب مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلبہ کا حصہ محض 7.5 فیصد ہی ہے جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ گزشتہ دو تین دہوں میں اقلیتی طلبہ بالخصوص مسلمانوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس خلاء کو پُر کرنے کی سنجیدگی میں بتدریج کمی ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ چھ سات سالوں کے اندر اقلیتی اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ میں کٹوتی اقلیتی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم سے دوری میں اضافہ کا اہم سبب ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ کا نوٹس لے اور فی الفور اقدامات اٹھائیں۔ اس ضمن میں نا صرف اسکالرشپ کی مد میں اضافہ کیا جائے بلکہ اقلیتوں کی کچھ پچھڑی ذاتوں کو ریزرویشن دینے کی بھی منصوبہ بندی کے جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!