ضلع بیدر سے

بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قُرآن نہ بدلا جائے گا: مولانا محمد تصدق ندوی

بیدر: 16/مارچ (پی آر) وسیم رضوی کی نا پاک جسر ت پر جمیعت علماء بیدر کا مذمتی بیان قُرآن دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جس میں آج تک ایک آیت تو کیا کوئی نقطہ کی بھی کمی و بیشی نہیں ہو سکی،اور قیامت تک بھی نہیں ہوگی۔ کیو ں کہ یہ مالکِ کائنات رَبّ ذوالجلال کی ذات سے نکلا ہوا کلام ہے،جس کی حفاظت کی ذمّہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لے رکھی ہے۔دُنیا کی تمام طاقتیں مل کر بھی قُرآن پاک کا ایک نقطہ بھی نہیں بدل سکتی ہیں۔ بد نام زمانہ گُستاخ صحابہ ؓ وامہات المو منین ؓ اپنے ایمان و ضمیر کا سودا گر سنگھ پریوار کا پالتو پِلہّ وسیم رضوی سستی شہرت حا صل کر نے کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کر کے قُرآن پاک کی 26 آیتوں کو نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ خدا کے قہر کو للکار رہا ہے،اور اپنی ہلاکت و بربادی کو دعوت دے رہا ہے۔ قُرآن پاک صداقت و حقانیت کی ایسی چٹان ہے جو اس سے ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ قُرآن حکیم ساری انسانیت کے لئے امن و شانتی خیرو ہدایت کا سر چشمہ ہے، جس نے بھی قُرآن کو اپنا یا وہ دُنیا وہ آخرت میں سرخ رو ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریڑی جمیعت علماء بیدر نے ایک صحا فتی بیان میں کہا۔

مولانا ندوی نے مزید کہا کہ جمیعت علماء بیدر کی جنرل باڈی میٹنگ میں تمام عہدیداران وار کان نے وسیم رضوی کی جاہلانہبکواس کی سخت الفاظ میں پر زور مذمت کی۔ مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمیعت علماء نے اس اجلاس میں کہا کہ ہم جمیعت علماء کے قانونی مشیر سے مشورہ کر کے اس کے
خلاف مقامی عدالت میں ٹیپشین داخل کریں گے۔ملک کے حقیقی مسائل و کسان اندولن سے توجہ ہٹا نے اور پانچ اسمبلی صوبوں کے الیکشن کے پیش نظر اپنے آقاؤں کےاشارے پر وسیم رضوی نے قُرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کا شوشہ چھوڑا ہے۔جس ذات ِ گرامی پر یہ قُرآن نازل ہوا سرکار دو عالم ﷺ کو بھی قُرآن میں کمی زیادتیکا اختیا ر نہیں ہے۔

وسیم رضوی جیسے قبیح اور گھٹیا انسان کی کیا اوقات کہ وہ قُرآن سے 26 آیتوں کو نکالنے کی بات کرے۔ شریعت کا متفقہ فیصلہ ہے جو قُرآن کی ایک آیت کے تعلق سے بھی شک کرتا ہے وہ مرتد ہو جاتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی قُرآن کو مٹا نے کی کوشش کی وہ خود دُنیا سے مٹ گیا۔ وسیم رضوی اللہ کے ساتھ جنگ کرنے نکلا ہے، انشاہ اللہ وہ خود بھسم ہو جائیگا۔ جمیعت علماء بیدر حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بدامنی و انار کی کو پھیلانے والے ملعون وسیم رضوی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے اور سنگین دفعات کے تحت اس کو کیفر کردار تک پہونچا یا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!