تازہ خبریں

پی ایم مودی کے چیف ایڈوائزر پی کے سنہا نے دیا استعفیٰ!

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے چیف ایڈوائزر یعنی مشیر پی کے سنہا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق منگل کے روز یہ خبر سامنے آئی کہ پی کے سنہا نے چیف ایڈوائزر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے، حالانکہ انھوں نے یہ استعفیٰ کب دیا اس بارے میں مصدقہ طور پر کچھ سامنے نہیں آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس 1977 بیچ کے افسر رہے سنہا کو ستمبر 2019 میں وزیر اعظم کے پرنسپل ایڈوائزر کے عہدہ پر تقرری ملی تھی۔ اس سے پہلے انھیں کچھ وقت کے لیے وزیر اعظم دفتر میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی تقرر کیا گیا تھا۔ وہ چار سالوں تک کابینہ سکریٹری کی شکل میں بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!