خبریںقومی

پرائیوٹ اسکولوں کی فیس وصولی پرمشتعل ہیں والدین، کورونا دورمیں بچہ اسکول ہی نہیں گیا تو پھر فیس کیوں؟

آن لائن کلاسز کے نام پر فیسوں کی من مانی فیس وصولی کا دھندہ بند کریں پرائیوٹ اسکول، مزید احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے: پیرنٹس یونین

نئی دہلی: 15/مارچ- والدین کی تنظیموں کے مطابق نجی اسکول من مانی فیس وصول کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر اسکول نہیں کھلتا ہے اور آن لائن کلاس چلتی ہے تو پھر اس کے لئے فیس مقرر کی جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں والدین کے ساتھ ہورہے استحصال کو روکا جائے۔

نئی دہلی کے جنترمنتر نجی اسکولوں کی من مانی کے خلاف کورونا ہدایت نامے کے بعد گوتم بدھ نگر، غازی آباد، گروگرام اور این سی آر کے سیکڑوں والدین نے علامتی دھرنا دیا۔ اس دوران بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے دور میں اسکول بند کردئے گئے تھے اور بچوں نے گھر میں رہے، آن لائن کلاسز کے نام پر فیسوں کی وصولی کا منظم کام کیا جارہا ہے اور جووالدین فیس نہیں کرسکتے ہیں ان کے بچوں کے نام کاٹے جارہے ہیں، انہیں امتحان میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

والدین نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پڑنے سے پہلے ہی گھر کا بجٹ خراب ہوگیا ہے۔ اسکولوں کے من مانی سے سرپرستوں پردہری مارپڑتی ہے۔ ایسی صورتحال میں جب اسکول نہیں کھل رہے ہیں اور بچوں کو آن لائن کلاسز دی جارہی ہیں، تب فیس مقرر کی جائیں تاکہ نجی اسکولوں کی من مانی کو روکا جاسکے اور والدین کو راحت مل سکے۔والدین نے جنتر منتر کے پلیٹ فارم سے حکومت سے اپیل کی کہ ان نجی اسکولوں کو جلد سے جلد روکا جائے، تاکہ مہنگائی کے اس دور میں والدین کو سکون مل سکے۔ اگر ان نجی اسکولوں کی من مانی بند نہیں ہوئی تو پیرنٹس یونین مزید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!