ٹاپ اسٹوری

وسیم رضوی معافی مانگے، ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی: اقلیتی کمیشن

نئی دہلی: 15/مارچ- قومی اقلیتی کمیشن نے پیر کو اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر وسیم رضوی کے قرآن شریف سے 26 آیات کو خارج کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رضوی کو 21 دن کے اندر معافی مانگنی چاہئے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتاہے تواس کے خلاف مناسب قانونی کاروائی کی ہدایت دی جائے گی۔ کمیشن نے رضوی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ میڈیا میں ان کے تبصرے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے کی منظم سازش معلوم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے قومی مفاد اور بھائی چارے کے بھی خلاف ہے اور اس طرح کے فعل پر تعزیراتی کاروائی کی قانونی شق ہے۔اقلیتی کمیشن نے کہاکہ کمیشن قرآن مجید کی بعض آیات کونکالنے سے متعلق رضوی کے بیان کو مسترد کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رضوی کو 21 دن کے اندر معافی مانگنی چاہئے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتاہے تو اس کے خلاف مناسب قانونی کاروائی کی ہدایت دی جائے گی۔قابل ذکرہے کہ اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن شریف کی 26 آیات کو نکالنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اس نے الزام لگایا ہے کہ ان آیات سے دہشت گردی پھیلتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!