کولکتہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر رہ چکے اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے ہفتہ کے روز ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر یشونت سنہا نے کہا، ’’ملک آج ناگزیر صورت حال سے گزر رہا ہے۔ جمہوریت کی طاقت اداروں کی طاقت میں رہتی ہے۔ عدلیہ سمیت تمام ادارے آج کمزور ہو چکے ہیں۔‘‘