مودی کو اقتدار سے باہر ہونے کاڈر: چدمبرم
نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اتوار کو وزیراعظم نریندرمودی پر پورے ملک میں صرف اپنے کارناموں کا ڈھول پیٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے۔
پی چدمبرم نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اصلی کارنامے نوٹوں کی منسوخی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو ختم کرنا، 4.70 کروڑ نوکریوں کو نہ دے پانا اور خواتین، دلتوں، اقلیتوں، مصنفوں، فن کاروں اور غیر سرکاری تنظیموں میں عدم تحفظ کا جذبہ پیدا کرنا رہے ہیں۔
چدمبرم نےمزید کہا کہ ،’’مودی اپنی مبینہ کامیابیوں کے بارے میں پورے ملک میں ڈھول پیٹ رہے ہیں۔برائے مہربانی کیا وہ اپنی ان کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے۔‘‘ سابق وزیرخزانہ نے ٹویٹ کیا،’’وزیراعظم ہر دن تلخ سے تلخ الفاظ کا استعمال کیوں کررہے ہیں۔ کیا انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے حال ہی میں جاری کئے گئے اپنے انتخابی منشور میں ترقی کے ایجنڈے کو ترجیح دی ہے جبکہ بی جے پی مسلسل ترقی کے ایشو کو درکنار کر کے قوم پرستی کو ترجیح دے رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ موجودہ مودی حکومت پانچ سالوں تک ملک کے لئے کچھ نہیں کر پائی اور وہ ترقی کے محاذ پر پوری طرح فیل ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی کی طرف سے بار بار پاکستان کا نام لیا جا رہا ہے۔
کانگریس کی طرف سے لگاتار وزیر اعظم مودی اور بی جے پی سے سوال کئے جا رہے ہیں، اسی ضمن میں پی چدمبرم نے بھی سوال پوچھا ہے۔ لیکن کانگریس پارٹی کے سوالوں کے جواب نہ تو مودی دے رہے ہیں اور نہ ہی بی جے پی۔
پی چدمبرم نے مزید کہا کہ’’پی ایم مودی اپنی مبینہ کامیابیوں کے بارے میں پورے ملک میں ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ برائے مہربانی کیا وہ اپنی ان کامیابیوں کے بارے میں عوام کو بتائیں گے۔‘‘
سابق وزیرخزانہ نے ٹوئٹ کیا، ’’وزیراعظم ہر دن تلخ سے تلخ الفاظ کا استعمال کیوں کر رہے ہیں۔ کیا انہیں اقتدار سے باہر ہونے کا ڈر ستا رہا ہے۔‘‘