چٹگوپہ: 6/نومبرکوعید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ٹیپوسلطان مسلم ویلفیئراسوسی ایشن کی جانب سے خون کاعطیہ کیمپ کاانعقاد
چٹگوپہ: 31/اکٹوبر(ایس آر) چٹگوپہ کی ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئراسو سی ایشن (رجسٹرڈ)کے صدر سید نور الاسلام کی اطلاع کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئراسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے بتاریخ 6/نومبر بروز چہارشنبہ کو صبح 9بجے تا شام 5/ بجے چٹگوپہ کے سرکاری اسپتال میں خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔
سید نورالاسلام نے چٹگوپہ اور اطراف کے تمام نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس کیمپ میں حصہ لیں اور کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں،اللہ تعالی اپنے کلام پاک میں فرماتا ہیکہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی، تو ایسے مبارک موقع پر ہم خون کا عطیہ دیتے ہوئے کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔
دور جدید کی تحقیق میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہیکہ خون کا عطیہ دینے سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور کوئی جان لیوا بیماری ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں خون کا عطیہ دینے میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئیے تیار کروائیں۔