خبریںقومی

عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر ویمن انڈیا موؤمنٹ نے منظورکی قراردادیں

نئی دہلی: 10/مارچ (پی آر) ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) نے8مارچ 2021کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں ‘خواتین کا وقار ملک کا وقار ‘کے عنوان پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ اس کے حصے کے طور پر جئے پور میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی صدر مہرالنساء خان نے کی۔ اس پروگرام میں اڈیشنل چیف انسپکٹر آف پولیس سیما ہنوگنیا، سپریم کورٹ اڈوکیٹ پروفیسر چندر راجن، سماجی کارکن شالنی انصاری اور اڈان این جی او کی ڈائرکٹر بطور مہمان خصوصی شریک رہیں۔

تقریب میں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قومی جنرل سکریٹری یاسمین اسلام، ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر محبوب شریف عواد، ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری محترمہ یاسمین فاروقی اور ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد رضوان خان نے بھی خطاب کیا۔ آئین کے تحفظ اور خواتین کے حقوق اور ملک کی جمہوری اقدار میں مساوات اور وقار کیلئے مندرجہ ذیل قرار داد منظور کی گئیں۔
1)۔ خواتین کی سیاست میں حصہ داری کیلئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں %50فیصد سیاسی ریزرویشن دیا جانا چاہئے۔
2)۔ملک میں خواتین پر مسلسل مظالم بڑ ھ رہے ہیں۔ جرائم پر قابو پانے کیلئے پورے ملک میں فاسٹ ٹریک خواتین کی عدالتیں قائم کی جائیں۔
3)۔ ملک میں غداری اور بغاوت کے قوانین کے غلط استعمال کو روکیں۔ جیسے دیشا روی، نوجوت کوراور صفورا زرگر کے معاملات میں ہوا ہے۔
4)۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔ لہذا، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افراط زر پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
5)۔ حالیہ دنوں میں حکومت ایسے قانون نافذ کررہی ہے جیسے سی اے اے، این آر سی اور زرعی قوانین جو آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ایسے غیر آئین قوانین کو واپس لیا جائے۔
6)۔ لو جہاد کے نام پر آئینی حقوق کی پامالی اور خاص مذہب کے لوگوں پر ظلم وستم فوری طور پر رکنا چاہئے۔

قبل ازیں ویمن انڈیا موؤمنٹ کی ضلعی خازن ندا ہاشمی نے پروگرام کی نظامت کی ومن انڈیا موؤمنٹ کی ریاستی صدر فریدہ سید نے استقبالیہ تقریر کی اور ریاستی سکریٹری فریدہ گاجدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں سینکڑوں خواتین اور کارکنان نے شرکت کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!