پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف زبردست ہنگامہ، راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی
پارلیمنٹ میں منگل کو لگاتار دوسرے دن پٹرولیم مصنوعات کی گراں فروشی کے خلاف حزب اختلاج کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی۔ متعدد اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملہ پر التوا کا نوٹس پیش کیا اور حکومت سے بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔ تاہم راجیہ سبھا چیئرمین نے ان کے مطالبہ کو نامنظور کر دیا۔ لہذا حزب اختلاف کے ارکان نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پٹرل، ڈیزل اور گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر دن بھر کے لیے کارروائی ملتوی کر دی گئی۔