ہمناآباد تعلقہ جنتادل (ایس) پارٹی کے کارگذار صدر روی کمار گھاواڑکرمستعفی
ہمناآباد: 8/مارچ (ایس آر) جنتادل (ایس) پارٹی کے ہمناآباد تعلقہ یونٹ کے کارگذار صدر روی کمار گھاواڑکر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہیکہ وہ جنتادل (ایس)پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں 2008میں محمد معراج الدین پٹیل کے انتقال کے بعد سے پارٹی کا کوئی پُرسان حال نہیں رہا ہے،ہمناآباد تعلقہ کو جنتا دل (ایس) کو ریاستی صدر کا عہدہ حاصل ہوا تھا مرحوم معراج الدین پٹیل کی شکل میں مگر انکے چلے جانے کے بعد سے پارٹی اعلی کمان نے ہمناآباد یونٹ پر توجہ نہیں دے پارہی ہے جسکی وجہہ سے میں پارٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں اور اپنے حامیوں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے اپنا اگلا اقدام کروںگا۔