ضلع بیدر سے

گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کے انتخابات

بیدر: 8/مارچ (پریس ریلیز) الحاج سید مقبول احمد سیکریٹری گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کی اطلاع کے مطابق گاواں ایجوکیشن سوسائٹی کی جنرل باڈی میٹنگ 7 مارچ 2020 کو دفتر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، نورخان تعلیم، بیدر پر الحاج ایم اے غفار صدر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز محمد رفیق احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد معظم صدر مدرس حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر نے سالانہ رپورٹ 2020 پیش کرتے ہوئے اجلاس کو واقف کروایا کہ سوسائٹی کے تحت حاجی محمد سلطان میموریل اردو ہائی سکول بیدر، گاوان اردو ہائیر پرائمری اسکول نور خان تعلیم بیدر، فیض اردو ہائیر پرائمری اسکول فیض پورہ، بیدر، حضرت پیر فانی اردو ہائیر پرائمری اسکول بیرون شاہ گنج بیدر، غوثیہ عربک اسکول ہلی کھیڑ اور نورالعلوم عربک اسکول ہمناآباد، ادارہ جات کے ذریعے گزشتہ 54 سال سے تعلیمی خدمات انجام دیے جا رہے ہیں۔

اس موقعہ پر گاوان ایجوکیشن سوسائٹی، بیدر کی آمد و خرچ کے تمام حسابات برائے سال 2020 پیش کئے گئے، جنہیں حاضر اراکین نے توثیق فرمائی۔ نیز 2021 کا سالانہ تخمینہ بجٹ بھی پیش کیا گیا، جس کو تمام حاضر اراکین نے منظوری دی۔ بعد اذاں سال2021-22 اور2022-23 کے لئے سوسائٹی کے عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ کا انتخاب بھی متفقہ طور پر عمل میں آیا۔ جس میں الحاج ایم اے غفار صدر، الحاج محمد لئیق الدین نائب صدر اول، جناب محمد خورشید علی نائب صدر دوم، الحاج سید مقبول احمد سیکرٹری، جناب رفیق احمد جوائنٹ سیکریٹری، فراست محمد فراست علی خان خازن منتخب ہوئے۔ جناب محمد وزیر الدین، جناب اقبال احمد، جناب ایم اے خلیل، جناب اختر محی الدین، جناب سید اظہر احمد، جناب محمد اسحاق جنواڑکر، جناب محمد شفیع الدین بحیثیت اراکین عاملہ منتخب ہوئے۔ اسی طرح جناب محمد معظم کو ایکس آفیشیو رکن منتخب کیا گیا، الحاج سید مقبول احمد سیکریٹری تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!