ضلع بیدر سے

ہمناآباد کانگریس لیڈر سدھو پاٹل نے اپنے حامیوں کے ساتھ BJP میں شمولیت کا کیا اعلان

ہمناآباد: 6/مارچ (ایس آر) ہمناآباد کانگریس پارٹی کے حرکیاتی ونوجوان لیڈرڈاکٹر سدھو پاٹل نے ایک غیر متوقع قدم اُٹھاتے ہوئے کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوگئے، اس بات کی اطلاع انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں دی۔ انکے ہمراہ کانگریس پارٹی کے دلت لیڈربابو ٹائیگر بھی کانگریس پارٹی سے مستعفی ہوگئے اور وہ بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

سدھو پاٹل نے مزید کہا کے بروز اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل، ریاستی وزیرلکشمن ساودی،ریاستی وزیر پربھو چوہان، رکن پارلیمان بیدر بھگونت کھو با،ضلعی صدر شیوانند منٹھالکرکے علاوہ دیگر قائدین کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ میرے ہمراہ کئی حامی نوجوان بھی پارٹی میں شمولیت اختیا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے کام اور یڈی یورپا کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے بنا کوئی شرط کے پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور میرے پارٹی میں شامل ہونے پر کسی نے بھی اعتراض ظاہر نہیں کیا ہے۔ صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کے انہوں نے کانگریس پارٹی کیوں چھوڑی تو انہوں نے اس کا جواب بعد میں دوں گا کہہ کر سوال کو ٹال دیا۔ سیاسی اُمور کے ماہرین کی بات مانی جائے تو سدھو پاٹل کا یہ اقدام کانگر یس پارٹی کے لیے آنیوالے اسمبلی انتخابات میں مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!