ہمناآباد میں انتقال پُرملال
ہمناآباد: 6/مارچ ( ایس آر) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع پڑھی جائے گی کہ آج بروز ہفتہ بتاریخ 6/مارچ 2021کو باغبان برادری کی معزز شخصیت الحاج عبدالقیوم صاحب کی بھاوج محترمہ زیتون بی زوجہ عبدالحکیم باغبان سیڈس مرچنٹ (مرحوم) کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال پُرملال ہو چکا ہے۔جنکی تجہیز و تدفین بعد نماز عشاء عمل میں لائی گئی۔ مرحومہ انتہائی ملنسار وخوش گفتاراور صوم و صلوۃ کی پابند تھیں۔
انکے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی مرزا مظہر بیگ،محمد شجاع الدین،سید فیاض علی گتہ دار،عبدالرؤف سداسیو پیٹ،محمد عمران کلیانی شولاپور،محمد ریاض الدین گلبرگہ،محمد مبین،محمد عبدالغنی سیڈس مرچنٹ،عبدالحق کنٹرولر،محمد عبدالصمد،محمد حمایت پاشاہ،کے علاوہ ہمناآباد کی دیگر معزز شخصیات نے انکے مکان پہنچ کر انکے وارثین سے اظہار تعزیت کیا،پسماندگا میں چار فرزند ا ن محمد عبدالخالد (موظوف ٹرافک انسپکٹر محکمۂ آر،ٹی،سی)محمد جاوید،محمد عارف،محمد رئیس داعی اور دودوختران شامل ہیں۔قارئین اکرام سے گذارش کی جاتی ہے کے وہ مرحومہ کی مغفرت اور جنت میں اعلی درجات کی دعا فرمائیں۔