چوکھنڈی شریف بیدر میں سالانہ صندل
حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی بت شکن نعمت اللہ کرمانی ؒ چوکھنڈی شریف بیدرکا 582واں سالانہ عرس 9 مارچ کو ہوگا
بیدر: 6/مارچ (اے ایس ایم) درگاہ حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ حسینی بت شکن نعمت اللہ کرمانی ؒ چوکھنڈی شریف بیدرکا 582واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام ”کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں“سادگی کے ساتھ منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت قدیم مورخہ 9 مارچ م۴۲رجب المرجب بروز منگل 5 بجے شام قیام گاہ جناب سجادہ نشین صاحب موقوعہ محلہ نیو فیض پورہ کالونی بیدرسے صندل برآمد ہوکردرگاہ حضرت ممدوحؒ چوکھنڈی شریف اشٹور طاق عدد افراد کی موجود گی میں پہونچیگا۔بعدادائیگی نمازعصرجناب ملک المشائخ سید شاہ نوراللہ حسینی نعمت اللہی کرمانی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ خاندانی افراد کی موجودگی میں صندل مالی کی جملہ رسومات انجام دیں گے۔ گُلہائے عقیدت سلام و نیاز فاتحہ و تقسیم تبروکات بدست سجادہ نشین عمل میں آئیں گے۔