ریاستوں سےکرناٹک

کپل: سوشل ورکرس، نوجوانوں اور خواتین کی ویلفیئر پارٹی میں شمولیت

کپل: 6/مارچ (پی این)کپل ضلع منیر آباد میں منعقدہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے جلسہ میں کئی لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں گرام پنچایت کہ سابق ممبران، سوشل ورکر نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی کے ریاستی صدرایڈووکیٹ طاہر حسن نے کہا کہ سیاست دن بدن بگڑتی جا رہی ہے، لوگ اقتدار حاصل کرنے کے لیے انتہائی نامناسب غیر اخلاقی حرکتیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے سیاست بد نام ہے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ آنے والے دنوں میں اقدار پر مبنی سیاست کو فروغ دیں تاکہ اس ملک کے اندر سیاست کو دوبارہ اٹھایا جا سکے اور سیاست کے اندر دن بدن بڑھتی خرابیوں کو دور کیا جا سکے.

اس موقعہ پر ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی ریاستی سیکریٹری عادل پٹیل، ریاستی میڈیا سیکرٹری عزیز جاگیردار، کپل مونسپل کونسلر صبیحہ ٹائل اور کپل ضلع کے دیگر ذمہ داران اور ممبران شریک رہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!