علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

نو منتخب امیر جماعت اسلامی ہند کی آمد رائچور

رائچور: 13 اپریل (اے این ایس) امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی صاحب کی آمد شہررائچورکے موقع پر جماعت اسلامی ہند رائچور کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس برائے وابستگان جماعت اسلامی ہند منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مسجد فضل الدین میں منعقد وابستگان کے اس اجتماع کو امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر محمد اطہر اللہ شریف امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا، مولانا نجم الدین عمری مولانا انور پاشا اور برادر نہال صدر حلقہ ایس آئ اوکرناٹکا موجود تھے۔ تلاوت کلام پاک سے اس اجلاس کا آغاز عمل میں آیا جبکہ دعا پر اجتماع اختتام کو پہنچا۔ وابستگان کی کثیرتعداد موجودرہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!