بسواکلیان کے ایک وفد نے بنڈپا قاسم پوررکن اسمبلی بیدر جنوب سے کی ملاقات
بسواکلیان: 3/مارچ (کے ایس) جنتادل ایس کے لئے انعامدار انسٹی ٹیوشن نے ایک وفد بنڈپا قاسم پور رکن اسمبلی بیدر حلقہ جنوب سے کل رات دیر تک تفصیلی ملاقات کی۔ جس میں خواجہ معین الدین چابکسوار، ذاکر منیار،معین الدین پٹیل تڈولا،ڈاکٹر قمر الزماء،جاوید چابکسوار،مدثر چابکسوار،اکرام الدین بھوسگے،عبدالکریم صاحب لاڈونتی اور دیگر معززینِ شہر موجود تھے۔
جسمیں بتایا گیا کہ حلقہ بسواکلیان کے ضمنی انتخابات کے پیشِ نظر تفصیلی گفتگو کی گئی اور بتایا گیا کہ حلقہ بسواکلیان کے الحاج قمر الزماء کو جنتادل ایس کا ٹکٹ دیاجائے۔تاکہ انکو پارٹی کی خدمت کرنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے جنتادل ایس کا ٹکٹ دیا جائے۔تاکہ بسواکلیان کے عوام کی خدمت کرنے کاموقع ملے۔حلقہ بسواکلیان ایسا حلقہ ہے جہاں پر عوام بلہ مذہب و ملت عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے۔
بسواکلیان کے عوام ہمیشہ جنتادل ایس کو اپنا اعتماد سونپا ہے۔ اسی لحاظ سے جناب الحاج قمر الزماء صاحب ایک اچھے کینڈیڈیٹ بن سکتے ہیں۔اور بسواکلیان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد کی جائے۔