بیدر: محمد تاج الدین موظف صدر مدرس کی دختر الماس صفورا کا عقد مسعود
بیدر:3/مارچ(اے ایس ایم)مولوی محمد قمرالدین صاحب مرحوم صدر مدرس کی نبیری و جناب محمد تاج الدین موظف صدر مدرس ساکن گاوان چوک بیدر کی دخترالماس صفورا بی ای سی ایس ایم ٹیک کا عقد مسعود جناب محمداعجاز حسین مو ظف ہیڈپوسٹ ماسٹر ساکن چدری میلور رنگ روڈبیدر کے فرزند محمد سرفراز حسین ایم بی اے پروسیس اسپیشلسٹ کو گنیز نٹ ٹیکنا لوجی سلوشن حیدرآباد کے ساتھ مسجد ابراھیم چیتہ خانہ مین روڈ بیدر میں نہا یت ہی سادگی کے ساتھ انجام پایا۔
مولانا مفتی محمدفیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے خطبہ نکاح پڑھااور پُر اثر خطاب کرتے ہوئے نکاح کے مسائل، ایجاب و قبول، مہر کی ادائیگی،میاں بیوی کے حقوق پر سیرحاصل روشنی ڈالتے ہوئے دعاء فرمائی۔
محفل عقد کے ایس فنکشن ہال میں ضیافت، و رائیل فنکشن ہال بیدر ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے دین، معززین شہر، فقرا ء و مساکین، صحافی،تاجرین،دینی ملی تعلیمی، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، موجودہ و سابقہ عوامی نمائندے،دوست احباب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازہ اور مبارکباد دی۔جناب محمد نصیر الدین ظہیرآبادی، محمد نواب الدین املاپور کی سر پرستی میں محمد شجاع الدین نمائندہ روزنامہ منصف برائے بیدر،محمد امتیاز الدین پرویز، محمد زبیر، سید شوکت علی مدرس،محمد مدثر، محمد صفیان الدین و محمد تاج الدین فیملی محمد رفع الدین نوری، محمداعجاز حسین فیملی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔