ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر: محکمہ صحت کے ذریعہ منعقدہ امتحان میں بے قاعدگیوں کا الزام، ایس آئی او جلگاؤں نے دیا ضلع کلکٹر کو میمورنڈم

جلگاؤں: 3/ مارچ (پی آر) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جلگاؤں یونٹ نے حال ہی مہاراشٹر حکومت محکمہ صحت کے ذریعہ لیے گئے امتحان کے ضمن میں ضلع کلکٹر جلگاؤں کو میمورنڈم دیا۔

تفصیلات کے مطابق 28 فروری بروز اتوار کو مہاراشٹر محکمہ صحت نے مختلف اسامیوں کے لیے امتحان کا انعقاد کیا۔ مگر بڑے پیمانے پر یہ بات سامنے آئی کہ امتحان کو غیر منظم طریقے سے لیا گیا۔ سرکاری امتحان ہونے کے باوجود بھی سنٹر پر سرکاری عملہ موجود نہیں تھا۔

ناگپور میں جی ایس رائی سونی کالج میں سیل اوپن پیپر آنے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اسی طرح احمد نگر، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر اضلاع سے بھی مار پیٹ، ایک بینچ پر دو سے زیادہ طلبہ، کرونا کو لے کر غیر احتیاطی اقدامات سامنے آئے ہیں ۔

ایس-آئی-او مہاراشٹر نارتھ زون نے مہاراشٹر حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ یہ امتحان غیر منظم طریقہ سے لیا گیا ہے اس لیے دوبارہ امتحان منظم طریقے سے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر کے لیا جائے۔ اس موقعہ پر ایس-آئی-او جلگاؤں کے شہری صدر صدام پٹیل، جوائنٹ سیکریٹری شیبان فائز ، فرقان احمد اور نعمان عادل موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!