گلبرگہ میں جماعت اسلامی ہند کا ہفتہ واری اجتماع، شرکت کی اپیل
گلبرگہ: 27/فروری (پی این) عبدالقدوس میڈیا کو آرڈینیٹر جماعت اسلامی ہند، شہر گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب جماعت اسلامی ہند شہر گلبرگہ کا ہفتہ واری مرکزی اجتماع آج بروز اتوار بتاریخ 28 فروری صبح `10:30بجے ہدایت سنٹر نزد سٹی بس اسٹانڈ سنگتراش واڑی، گلبرگہ منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن سورہ النساء آیات171-173 کا درس قرآن دیں گے۔ والدین اور رشتہ داروں کے حقوق کے عنوان پر جناب خواجہ معین الدین درس حدیث پیش کریں گے۔قرآن کا نظام خاندانی اس عنوان پر جناب خالد پرواز کا خطاب ہوگا۔ حالات حاضرہ پر شیخ شفیع احمد تبصرہ پیش کریں گے۔ امیر مقامی کے اعلانات اور دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آئیگا۔ امیر مقامی سید تنویر ہاشمی نے برادران ملت خواتین و حضرات، وابستگان تحریک، نوجوانان ایس آئی او سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔