ماہ رمضان کے دوران اپنے اخلاق کا اعلیٰ مظاہرہ کرنے نوجوانوں سے اپیل
بیدر: 19 اپریل (وائی آر) ایک ہفتہ کے اندرون رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ماہ رمضان المبارک سایہ فگن ہونے والا ہے۔ اس ماہ کی خوبی یہ ہے کہ یہ مہینہ اللہ سے لولگانے، اس کی یاد کو دلوں میں بسانے اورلوگوں سے صلہ رحمی کرنے والا مہینہ ہے۔اس مہینے کی مناسبت سے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کووڈ۔19(کوروناوائرس) جیسی مہلک بیماری کودیکھتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہ کر اللہ کے ذکر کو اس کی عبادت کو اپناشعار بنالیں۔ نمازوں کو اپنے اپنے گھروں میں وقت پرادا کریں۔اڑوس پڑوس کاخیال رکھیں۔ جو بھی ضرورت ہواس کو انکساری اور عاجزی کے ساتھ پوراکرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام آئیں۔
یہ اپیل شیخ عابدعلی جنرل سکریڑی گرین پیس سوشیل ویلفیر چیرٹیبل ٹرسٹ نے نوجوانوں سے کی ہے اوراپنے ٹرسٹ کے بارے میں کہاہے کہ یہ ٹرسٹ لاک ڈاؤن کے آغاز ہی سے کام کررہاہے۔ یتیم، بیوائیں اورنہایت ہی ضرورت مند لوگ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ جانچ کے بعد ان کی جوبھی ضرورت ہے پوری کر نے کی کوشش کی جائے گی۔ شدید ضرورت مند 8618753368 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
موصوف نے اہل خیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹرسٹ کا تعاون کریں۔ اور جوتنظیمیں خصوصاً قدیم شہر میں ضرورت مندوں کے لئے کام کررہی ہیں گرین پیس ٹرسٹ ان تمام کے لئے دعا گو ہے اور ان کاشکریہ اداکرتاہے۔