ترک صدر رجب طیب ایردوان کو “گلوبل مسلم پرسنالٹی ایوارڈ-2020”
انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان کو 2020 کی مسلم دنیا کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔ بائیجیریا کے ایک اخبار “نائیجیرین اسلامک” نے مسلسل تیسرے سال صدر ایردوان کو مسلم دنیا کی بہترین شخصیت کا ایوارڈ دیا ہے۔اخبار نے 2018 میں دنیا بھر کے مسلمان رہنماوٗں کے لئے مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
اخبار کے پبلشر رشید ابوبکر نے کہا ہے کہ 2020 کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایک چیلجنگ سال رہا جس نے دنیا کے تمام انسانوں کو متاثر کیا لیکن اس کے دوران بھی صدر ایردوان اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے اور ترکی نے ہر شعبے میں ترقی کا سفر جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان نہ صرف ترکی بلکہ مسلم دنیا کے ایک ویژنری اور بہترین صلاحیتوں کے حامل رہنما ہیں۔
عالمی سیاست میں صدر ایردوان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کو بتایا کہ انسانی حقوق، سیاست، شفافیت اور معاشی شعبے میں مساوات کے اسلامی اصول ہی دراصل ہر بحران کا حل ہیں۔رشید ابوبکر نے کہا کہ 2020 میں صدر ایردوان کی چند اہم کامیابیوں میں آیا صوفیا کو مسجد بنانا، کاراباخ کی فتح، غریب ممالک کو کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لئے طبی آلات کا عطدیہ اور یورپ میں بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی پر سخت موقف شامل ہیں۔