ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں 28/فروری کو ہوگی ‘عظیم الشان خواتین کانفرنس’، شرکت کی اپیل

بسواکلیان: 23/فروری (پی آر) شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے جاری 10روزہ ملک گیر مہم "مضبوط خاندان مضبوط سماج” مہم کے آخری دن جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین بسواکلیان کی جانب سے عظیم الشان خواتین کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس شہر بسواکلیان کے بھوسگے گارڈن فنکشن ہال میں 28/فروری کو صبح 11:30 بجے تا دوپہر 2 بجے اتوار کو منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں محترمہ توحید سندھے ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، بیدر، شریمتی سری دیوی ادیبہ و صاحبہ وسائل بیدر کے علاوہ محترمہ ڈاکٹر سالکہ کوثر بیدر بھی اس کانفرنس کو مخاطب کریں گے۔

اس موقع پر مہم کنوئنر محترمہ رقیہ تہنیت، اور ناظمہ شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان حافظہ فرزانہ ناظمی نے شہر کی تمام لڑکیوں اور خواتین سے اس عظیم الشان کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر اس کانفرنس کو کامیاب بنانے اور استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!