ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا کی دوسری لہر، احتیاط کے لیے سخت اقدامات کرنے پرغور
نئی دہلی: ملک میں کورونا کا بحران پھر سے شدید ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شفایابی حاصل کرنے والے افراد کے مقابلہ میں زیادہ نیے مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ ان میں سے چار ریاستوں میں کورونا کی دوسری لہر نے دستک دے دی ہے۔
ان میں مہاراشٹر، پنجاب، جموں و کشمیر اور چنڈی گڑھ شامل ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 10 دن، پنجاب میں 12، چنڈی گڑھ میں 10 اور جموں و کشمیر میں 7 دن سے لگاتار فعال کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دریں اثنا، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10384 نئے مریضوں کی تشخیص کی گئی ہے۔ اس اثنا میں 13255 مریض شفایاب ہو گیے جبکہ 78 افراد لقمہ اجل بن گیے۔