ضلع بیدر سے

جمیل عارف آرٹسٹ کے انتقال پر مولانا تصدق ندوی کا اظہارتعزیت

بیدر:20/فروری (اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر،بانی ومہتمم جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ نے چٹگوپہ کے معروف آرٹسٹ وخطاط جناب محمدجمیل عارف کے اچانک سانحہ ارتحال پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان میں فرمایا کہ مرحوم جمیل عارف بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے،خوش مزاج، ملنسار،سادگی پسند با اخلاق انسان تھے،بہترین آرٹسٹ اور ماہر خطاط تھے،اردو،عربی،کنڑا،ہندی مختلف زبانوں میں خطاطی کیا کرتے تھے،جس وقت کمپیوٹر کا دور نہیں تھا شہر کے دینی جلسہ جلوسوں کے پوسٹر،دعوت نامہ اور بیانر مرحوم ہی اپنے فن خطاطی سے نہایت خوبصورت انداز میں تحریر کرتے تھے،مرحوم کا شمار شہر کے دینی، ملی،ادبی حلقہ میں ہوتا تھا،محلہ باغبان پنچ کمیٹی اور مسجد لنگرانتظامی کمیٹی کے زمہ دار تھے۔

مرحوم اہلیان محلہ اور مسجد کی بے لوث خدمات تا دم آخر انجام دیتے رہے،مسجد کے انتظامی امور اور تعمیراتی کام بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے تھے،جامعہ نور الاسلام چٹگوپہ کے لئے بھی آپکی خدمات نا قابل فراموش ہیں،ہر سال میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نبی خانہ چٹگوپہ (آثارِمبارک)کے انتظام بڑی خوش دلی سے انجام دیتے تھے،مرحوم کا انتقال اہلیان چٹگوپہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں اوردولڑکے محمدعاطف ابراہیم اورمحمدالماس دانش ہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے،اورغریق رحمت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!