ضلع بیدر سے

بیدر میں 21/فروری کو خصوصی اجتماع برائے خواتین

بیدر:20/فروری (اے ایس ایم) مولانا نذیر احمد شکیل حسامی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بیدرکے بموجب مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر اہتمام تحریری مسابقہ برائے طالبات کے انعقاد کے موقع پرایک تربیتی و اصلاحی نشست برائے طالبات، معلمات و خواتین اسلام بعنوان ”فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت اور خواتین اسلام کی ذمہ داریاں“ مورخہ 21/فروری بروز اتوار بمقام الامین گرلز کالج گولہ خانہ روبرو نظام فنکشن پیالیس بیدر بوقت دوپہر 1:00تا 2:30 بجے برائے خواتین انعقاد عمل میں آئیگا۔ اس نشست کو حضرت مولانا حشمت حسامی دامت برکاتہم خطیب مسجد توحید آرسی پورم خصوصی ایمان افروز خطاب فرمائیں گے۔اور مقامی میز بان ممتاز علمائے دین مخاطب کریں گے۔ تمام خواتین و اُمت سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

اُسی دن مرد حضرات کیلئے ایک اصلاحی نشست مسجد حضرت بیدری نواب درگاہ پورہ بیدرمیں صبح 11بجے تاایک بجے دن مقررہے۔ مرد حضرات کی نشست کو بھی حضرت مولانا حشمت حسامی دامت برکاتہم مخاطب کریں گے۔جمیع اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت بیدر نے ہر دو نشستوں میں کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!