لڑکیوں اورخواتین کیلئے شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی اور جی آئی او شہر بیدر کی جانب سے “ویڈیو-تقریری مقابلہ”
بیدر: 17/فروری (پی این) ناظمہ شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر محترمہ صبیحہ خانم کی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق شعبہٴ خواتین جماعت اسلامی ہند کی جانب سے “مضبوط خاندان-مضبوط سماج” مرکزی موضوع کے تحت دس روزہ مہم کا ملک گیر سطح پر چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے دوران مقامی جماعت کی شعبہٴ خواتین نے مقامی سطح پر مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف پروگرامز کو قطعیت دی ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر ایک تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق “مضبوط معاشرے کی تعمیر میں خواتین کا کردار” یا “خاندانی مسرتوں کے راز” ان دو عنوان میں سے کسی ایک موضوع پر تقریر کو ریکارڈ کرکے ویڈیو کی شکل میں روانہ کرنا ہوگا۔ یہ تقریر انگریزی یا اردو زبان میں کی جاسکتی ہے۔ ویڈیو زیادہ سے زیادہ 5 منٹ کی ہونی چاہیے۔ ریکارڈ شدہ ویڈیو تقریر 9964632146 واٹس ایپ پر 25/فروری 2021 شام 5 بجے تک روانہ کی جاسکتی ہے۔
اس مقابلہ میں اول، دوم اور سوم سطح پر کامیاب خواتین کے لیے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ10منتخب تقاریر کوبھی ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے 9964632146/9108018457 پر رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ صرف شہر بیدر کی 30سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے ہی ہوگا۔
اسی طرح 12 سے 30 سال عمر تک کی لڑکیوں/طالبات کے لئے جماعت اسلامی ہند شعبہٴ خواتین بیدرکے اشتراک سے گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) بیدر یونٹ کی جانب سے بھی ایک تقریری مقابلہ اسی طرز کا ہوگا، جس کا عنوان “اسلام کا تصور خاندان” رکھا گیا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 25/فروری مقرر کی گئی ہے۔ یہ تقریر انگریزی یا اردو زبان میں کی جاسکتی ہے۔ ویڈیو زیادہ سے زیادہ 5 منٹ کی ہونی چاہیے۔ 12 سے 30 سال کی کم عمر کی لڑکیوں کے ذریعہ کی گئی تقریر کی ویڈیو کو 8123186853/7813977883 پر واٹس ایپ کے ذریعہ بھیجیں۔ واضح رہے کہ یہ مقابلہ صرف شہر بیدر کی 30سال سے کم عمر لڑکیوں/خواتین کے لیے ہی ہوگا۔