انتقال پُرملال

گلبرگہ کے ممتاز قانون دان خورشید علی کے انتقال پروکلا برادری اور عمائدین شہر کا اظہار تعزیت

گلبرگہ: 14/فروری (ایس ایچ) علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ممتا ز قانون دان اور سابق وزیر کرناٹک جناب محمد علی صاحب مرحوم کے بھائی جناب محمد خورشید علی ایڈوکیٹ کے انتقال پر کل 13فبروری کو ان کی نماز جنازہ میں و تدفین میں شرکت کرنے والے وکلا اور عمائیدین شہر نے اپنے گہرے رنج و ملا ل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ملی خدمات نہایت قابل ستائش ہیں۔ خورشید علی صاحب نے ملی تعلیمی اداروں کے لئے مشیر قانونی کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ممتاز کانگریسی قائد عبدالعزیز خرادی، ڈاکٹر معظم علی، ڈاکٹر اسد احمد خان نثار احمد وزیرڈپٹی تحصیلدار عبدالحمید صدر فاران ایجوکیشن سوسائیٹی، جمیل الرحمٰن حاجی حیدر مالک  ایشئین بیکری، قادر خان ایڈوکیٹ، آصف علی خان ایڈوکیٹ،عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر تعمیر ملت گلبرگہ عبدالمنان ایڈوکیٹ، انور پٹیل ایڈوکیٹ، آئی اے خان ایڈوکیٹ، اشفاق صدیقی ایڈوکیٹ اقبال احمد خان ایڈوکیٹ  اور دیگر عمائیدین شہر نے جناب خورشید علی صاحب کے انتقا ل پر ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا ہونے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا ہونے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ جناب خورشید علی صاحب ایڈوکیٹ کا کل 13فبروری کی شام 4بجے گلبرگہ میں 88برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا اور مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ایوان شاہی میں اداکی گئی تھی اور تدفین قبرستان روضہ حضرت قلندر خان ؒ میں عمل میں لائی گئی تھی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!