خبریںعلاقائی

گجرات دنیا سے منقطع ہے، اسے بھی آزاد کرانا ہے: راکیش ٹکیت

الور: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر راکیش ٹکیت نے بالواسطہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ گجرات دنیا سے منقطع ہے، اسے بھی آزاد کرانا ہے۔ راکیش ٹکیت نے آج الور ضلع کے جھالاٹالہ میں منعقدہ کسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’راجستھان کے بعد اگلی پنچایت گجرات میں ہوگی۔ وہاں کے لوگ دہشت میں ہیں۔ گجرات کو آزاد کرنا ہے۔ وہاں کے کسانوں اور وہاں کے لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ وہاں کوئی کسی سے بات نہیں کرسکتا اور نہ کوئی ان سے بات کرسکتا ہے۔ وہاں کے کسان اگر ٹرین میں بیٹھ کر دہلی تحریک میں شریک ہونے آئے تو راستے میں ہی پولیس کا خوف دکھا کر روک دیا جاتا ہے، اس لئے وہاں کے لوگ پوری طرح خوفزدہ ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!