تازہ خبریں

کسانو‏ں کا احتجاج جاری، 18 فروری کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک چلانے کا اعلان

نئی دہلی: مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی چل رہی تحریک آج 76 ویں روز میں داخل ہو گئی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم نے اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں بیان دیا۔ انہوں نے کسانوں کی تحریک کو پاکیزہ قرار دیا لیکن اس کے ساتھ ہی کہا کہ کچھ آندولن جیوی (تحریک سے فروغ پانے والے) کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ اس کے جواب میں کانگریس نے وزیر اعظم کو ’جملہ جیوی‘ قرار دیا ہے۔

دریں اثنا، سنیوکت کسان مورچہ نے سنگھو بارڈر سے اعلان کیا ہے کہ 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر میں ریل روکو تحریک چلائی جائے گی۔ یہ فیصلہ تحریک میں تیزی لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ 14 فروری کو پلوامہ حملہ کی سالگرہ کے موقع پر کینڈل اور مشعل مارچ نکالا جائے گا۔ 16 فروری کو سر چھوٹو رام کی جینتی پر کسان یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔ 18 فروری کو ریل روکو تحریک چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!