ڈاکٹر نتین گدگے کا درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں استقبال
بیدر: 2/اکٹوبر (اے ایس ایم) بیدر کے نو جوان ماہر قلب ڈا کٹر نتین گدگے ایم ڈی ڈی ایم کی بگدل آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر نتین گدگے نے قلب کے مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے شعور بیداری کے ضمن میں بگدل کو اپنی ٹیم کے ہمراہ آئے۔ انہوں نے بگدل کے مختلف ڈاکٹرس اورمعززین سے ملاقات کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر نتین گدگے نے بتایا کہ بیدر میں قائم قدیم گدگے دواخانہ میں امراض قلب کے مریضوں کا بی پی ایل کارڈ دہندگان کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔ اور گدگے ہاسپٹل میں تمام جدید آلات و مشنری کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ شہر بیدر اور ضلع بیدر کے مریضوں کو اب شولاپور، گلبرگہ، حیدرآباد جیسے مقامات کوجانے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس چندرکانت گدگے ہاسپٹل میں تمام امراض کا علاج ممتازماہرین صحت کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں حاضری دی جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹرالحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل نے شال و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اوراپنے دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پرامروت راؤ پاٹل، ریونپا میلار، ڈاکٹر حکیم عبدالرزاق، ڈاکٹر اسماعیل قادری مقطعدار، بشیر سوداگر میڈیکل، غلام احمد قادری شیروقادری، محمد یوسف احمد قادری ابوقادری، محمد پاشاہ قادری و دیگر موجود تھے ان کی بھی شال و گل پوشی کی گئی۔

