ہمناآباد بلدیہ میں سال22-2021 کے سالانہ بجٹ کی صلاح مشورہ میٹنگ کا انعقاد، اہلیانِ کی غیر دلچسپی کیوں!
ہمناآباد: 9/فروری(ایس آر) ہمناآباد بلدیہ میں سال 2021-22کے سالانہ بجٹ کی صلاح و مشورہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جسکی صدرات صدر بلدیہ کستور بائی اور نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی نے فرمائی۔ سالانہ بجٹ پیش کرنے کی میٹنگ سے قبل اہلیان ہمناآباد سے صلاح و مشورے طلب کرنے کے اغراض و مقاصد یہ ہوتے ہیں کے ہمناآباد کو کس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ مگر اس اہم ترین اجلاس میں بہت کم یا یوں کہیں کے آٹے میں نمک کی مقدار کے برابر اہلیان ہمناآباد نے کی مگر جتنے بھی معزز اہلیان نے شرکت کی کسی نے بھی ہمناآباد کی ترقی کے متعلق کوئی ٹھوس اورمثبت رائے نہیں پیش کی۔
اس اہم تر ین میٹنگ میں ہر شخص صرف نالیوں کی صفائی،کچرے کی صفائی سے متعلق بات کر ہا تھا تو درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی نے کہا کے برائے مہربانی اس میٹنگ میں ہمناآباد میں کیا نئے کام انجام دینا ہے اس بارے میں بات کرنے کو کہا۔ اس میٹنگ میں آگڈی لے آؤٹ میں ٹرافک کی زیادتی کا مسلۂ زیربحث آیا رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے کہا کے لئے آؤٹ میں تیس فٹ کی روڈ دکھائی گئی ہے مگر یہاں کے مکینوں نے اپنی حد سے بڑھتے ہوئے تعمیری کام کوانجام دئیے ہیں اس قبضہ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اوراسکے علاوہ انہوں نے قصاب برادری کے لئیے ایک علیحدہ سے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔رکن بلدیہ الحاج محمد عبدالرحمن گورے میاں نے اے پی ایم سی تا دھمنسور کے راستہ تک ایک بڑی نالی بنانے کے علاوہ اپنے وارڈ میں سی سی روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کیا اور کہا کے جو بھی رجسٹر میں لکھا جا رہا ہے وہ صرف کاغدی کاروائی نہ ہو بلکہ اس پر عمل آوری کرنے پر زور دیا۔ وارڈ نمبر گیارہ کے معاون رکن بلدیہ سید محسن نے ترنگا کا مپلکس تا الامین اسکول تک تیس فٹ تک سڑک کی توسیع کا مطالبہ کیا۔ واضح ہوکے اس اہم ترین میٹنگ میں کئی اراکین بلدیہ غیر حاضر رہے۔اس موقع پر محمد افسر میاں،محمد پاشاہ،سید ظفر اسلم،رمیش کلور،انیل پلری،محمد خالد،ویرش سیگی کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔