درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں 11/فروری کو ہوگا ماہانہ حلقہ
بیدر: 9/فروری(اے ایس ایم) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں مورخہ 11 /فروری م28 جمادِی الثانی بروزجمعرات ماہانہ حلقہ زیر نگرانی رہبر شریعت پیر طریقت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل منعقد ہوگا۔حلقہ کا آغاز بعد نماز ظہر سے ہوگا اور 3بجے اختتام پذیر ہوگا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں مریدین و معتقدین کو 11:00بجے صبح سے حلقہ میں شرکت کے لئے ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔گھر سے وضوکرکے آئیں،جوتے چپل گیٹ کے باہر چھوڑ کر آئیں،چہرے پر ماسک لازمی طور پر لگانا ہوگا۔
آستانہ قادریہ میں داخلہ سے پہلے ٹیمپریچر چیک کیا جائیگا۔احاطہ درگاہ شریف میں جو راستہ آمد ورفت کے لئے بنایا گیا ہے اُس پر عمل کرنا ہوگا۔ درگاہ شریف میں محلول(SANATIZING SOLUTION) رکھا ہوا ہے اس میں اپنے ہاتھ جراثیم سے پاک کرلیں، فاتحہ اور زیارت کرنے کے بعد فوراً واپس ہو جائیں، احاطہ درگاہ شریف میں بیٹھنا یا ٹہر نا منع ہے۔تاکہ دوسروں کو زیارت کا موقع ملے، درگاہ شریف میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں، اپنے ساتھ کوئی سامان نہ لائیں، درگاہ شریف کے احاطہ میں کھانے پینے اور بیٹھنا منع ہے۔
اپنے ساتھ 10سال سے کم عمرمعصوم بچوں اور 60 سال سے زائد عمر کے ضعیف العمر حضرات کو نہ لائیں، جن حضرات کو کھانسی زکام، یا بخار ہو ان کا درگاہ شریف میں داخلہ منع ہے۔ زیارت کے لئے سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے پانچ پانچ افراد کو باری باری سے موقع دیا جائیگا۔ رات میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان شرائط کی پابندی کے ساتھ حلقہ میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔حلقہ میں جناب ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین صاحب خصوصی دعاء فرمائنگے۔