لالو کی ضمانت کی درخواست پرسی بی آئی نےشدید مخالفت کی
نئی دہلی: کروڑوں روپے کے چارہ گھپلے کی جانچ کرنے والی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے تین مقدمات میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی ضمانت کی درخواست کی منگل کو شدید مخالفت کی۔
سی بی آئی نے لالو کی ضمانت کی درخواست پر اپنی طرف سے منگل کو حلف نامہ داخل کیا۔عرضی پر کل سماعت کی جائے گی۔
سی بی آئی نے اپنی دلیل میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے حق میں کوئی بھی راحت نہ صرف ’بدعنوانی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی‘ کے خلاف ہوگی، بلکہ بدعنوانی کے معاملات میں ایک غلط مثال بھی قائم کرے گی۔
سی بی آئی نے اپنی دلیل میں کہا ہے کہ درخواست گزار نے ایسا تاثر دیا ہے کہ اسے صرف ساڑھے تین سال کی سزا ہوئی ہے اور اس کا پہلے ہی کافی بڑا حصہ وہ کاٹ چکے ہیں۔ یہ دلیل صرف گمراہ نہیں بلکہ حقیقت میں غلط بھی ہے۔
جانچ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لالو پرساد ہسپتال سے ہی سیاسی سرگرمیاں چلا رہے ہیں جو وزیٹر رجسٹر سے واضح ہے۔(یو این آئی)