خبریںقومی

نوٹ بندی ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ: کپل سبل


نئی دہلی: 10 اپریل، دہلی کے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کے سینئر لیڈر کپل سبل نے پریس کانفرنس کے دوران ایک بڑا انکشاف کیا۔ انھوں نے ایک ویڈیو پیش کرتے ہوئے نوٹ بندی کو ملک کا سب سے بڑا گھوٹالہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو کے ذریعہ انھوں نے دعویٰ کیا کہ نوٹ بندی کے دوران ممبئی میں پرانے نوٹوں کو بڑے پیمانے پر بدلا گیا تھا اور اس میں بی جے پی و حکومت کے لوگ شامل تھے۔ ویڈیو میں مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے گودام کو دکھایا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ گودام میں پیسے بدلے گئے تھے۔ ویڈیو میں پرانے نوٹوں کو صاف دکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس میں نئے نوٹوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں خفیہ طریقے سے نوٹوں کو بدلتے ہوئے بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ کپل سبل کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ کمیشن کی بنیاد پر ان نوٹوں کو بدلا گیا تھا۔ پرانے نوٹوں کو بدلنے کے لیے کمیشن لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!