ضلع بیدر سے

ہمناآباد: عیدگاہ میں 10 لاکھ روپیوں کے ترقیاتی کا موں کاآغاز

ہمناآباد: 3/فروری (ایس آر) ہمناآباد عید گاہ میں دس لاکھ روپیوں کے ترقیاتی کاموں آغاز کیا گیا ان کاموں کی تفصیلات بتلاتے ہوئے محمد افسر میاں نائب صدر عید گاہ کمیٹی نے کہا کے دس لاکھ روپیوں میں سے 7 لاکھ روپے ہمناآباد بلدیہ کی جانب سے منظور کیے گئے ہیں اور 3 لاکھ روپے میناریٹی کے فنڈ سے منظور کیے گئے ہیں، اس رقم کے تحت عید گاہ میں سی سی روڈ،کمپاؤنڈ وال کی تعمیر اور دیگر تعمیراتی کام انجام دیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ آنیوالے دنوں میں مزید چارلاکھ روپیوں سے قبرستان کی تمام قدیم لائٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ایل ای ڈی لائٹ لگائے جائے گیں جس کے لئیے عنقریب ٹینڈر طلب کیے جائیں گیں۔ محمد افسر میاں نے مزید کہا کے ہمناآباد عید گا ہ و قبرستان کے لئیے جب بھی مالی امداد کی ضرورت درپیش آئی ہے تب ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے فراخدلانہ مالی امداد منظور کی ہے جس کے لئیے ہمناآباد کے تمام مسلمان انکے مشکور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!