پی ایم مودی کا دفتر ’OLX‘ پر 7.5 کروڑ روپے میں!
فروخت کے لیے ڈالا گیا پی ایم مودی کا دفتر ’OLX‘ پر، ہنگامہ کے بعد 4 افراد حراست میں، تفصیل معلوم ہونے پر پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہار ہٹوایا، اور پھر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی۔ پولس کے مطابق جس شخص نے تصویر کھینچ کر او ایل ایکس پر ڈالی تھی، وہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی واقع رابطہ عامہ دفتر کو کسی نے ’او ایل ایکس‘ پر فروخت کے لیے ڈال دیا، اور اس کی قیمت رکھی گئی 7.5 کروڑ روپے۔ جیسے ہی یہ خبر عام ہوئی، ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ معاملے کی جانکاری جب پولس کو ہوئی تو، فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہار کو ’او ایل ایکس‘ سے ہٹایا گیا اور 4 لوگوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ایک کو گرفتار بھی کیا گیا۔
دراصل ’او ایل ایکس‘ ایک پرائیویٹ ویب سائٹ ہیں جہاں لوگ اپنی چیزیں فروخت کرنے کے لیے تصویر ڈالتے ہیں اور دوسرا شخص یہاں سے خریداری کر سکتا ہے۔ اس ویب سائٹ پر مکان اور فلیٹ کی بھی خرید و فروخت کی سہولت ہے۔ وارانسی واقع پی ایم مودی کے رابطہ عامہ دفتر کی تصویر ڈال کر جب اسے برائے فروخت بتایا گیا تو ساتھ میں اس کی تفصیل بھی دی گئی، اور اشتہار میں کہا گیا کہ یہاں چار بیڈ روم باتھ روم کے ساتھ، فل فرنشڈ ریڈی ٹو موو، لسٹیڈ بائی ڈیلر، بلڈ اَپ ایریا 6500 اسکوائر فٹ، دو منزل، دو کار پارکنگ کے ساتھ ہی نارتھ ایسٹ فیسنگ کی جانکاری بھی دی گئی۔ ’پروجیکٹ نیم‘ میں پی ایم او دفتر وارانسی دیا گیا۔
جب یہ پوری تفصیل پولس تک پہنچی تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پہلے تو اشتہار ہٹوایا گیا، اور پھر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولس کا کہنا ہے کہ جس شخص نے تصویر کھینچ کر او ایل ایکس پر ڈالی تھی، وہ گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولس نے 4 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے اور اس میں اس شخص کی گرفتاری بھی شامل ہے جس کے پروفائل سے یہ اشتہار ڈالا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا نام لکشمی کانت اوجھا ہے۔
بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے پی ایم مودی کے وارانسی دفتر کو فروخت کرنے کی کوشش کو انتہائی افسوسناک سازش قرار دیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ذمہ دار شخص کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ بی جے پی ترجمان اشوک پانڈے نے اس معاملے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی کے دفتر کو او ایل ایکس پر فروخت کے لیے ڈالنا بے حد شرانگیز ہے۔ یہ کسی نے سازش کی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ پی ایم کے جس دفتر کو فروخت کے لیے اشتہار او ایل ایکس پر ڈالا گیا تھا، وہ کرایہ پر ہے۔
واضح رہے کہ پی ایم مودی کا دفتر ان کے فتراقع جواہر نگر ایکسٹینشن میںمانہ بھی جاری کیا ہے۔ے تو اشتہار ہر کو پارلیمانی حلقہ وارانسی کے بھیلو پور تھانہ حلقہ واقع جواہر نگر ایکسٹینشن میں ہے۔ یہاں لوگ اپنے مسائل بتانے کے لیے آتے ہیں اور ہمیشہ بی جے پی لیڈران و کارکنان کی موجودگی یہاں دیکھنے کو ملتی ہے۔ گزشتہ دنوں پی ایم مودی نے وارانسی کا دورہ بھی کیا تھا اور اس کے علاوہ کئی پروگراموں میں انھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت بھی کی تھی۔