جنگ ہمیں کسانوں سے نہیں، پاکستان اور چین سے جیتنی ہے: غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس کے لیڈر ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ کئی سینئر صحافیوں پر بھی مقمدے درج ہوئے ہیں۔ کسی کو پریشان کرنے کے لئے معاملے درج نہیں ہونے چاہئیں اور حکومت کو پر سکون ہو کر کسانون کے مطالبات کر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جنگ لڑکے ہمایا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، جنگ ہمیں پاکستان اور چین سے لڑنی ہے، کسانوں سے نہیں۔ ملک میں جو تعطل بنا ہوا ہے وہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے۔