ضلع بیدر سے

ضلع بیدرمیں جمعیت علماء کی ممبرسازی مہم جاری، رکن مجلس منتظمہ بننے 500 ممبر بنانا ضروری

بیدر: 3/فروری (اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند، بیدر کے بموجب جمعیت علماء ہند ملک کے مسلمانوں کی ایک قومی ملی اوردینی تنظیم ہے جو گذشتہ 100 سالوں س مسلسل ملک و ملت کی خدمت انجام دے رہی ہے جمعیت علماء ہند ایک دستوری تنظیم ہے ضابطہ کے مطابق ملک بھر میں ہر تین سال میں ممبر سازی کی جاتی ہے اسی کے مدِ نظر جدید ممبر سازی کا کام جاری ہے جسکی آخری تاریخ 13 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے، لہٰذاضلع بھرمیں بھی زوروشور کے ساتھ ممبرسازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے ضلع کے تمام یونیٹوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے تعلقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ممبربنائیں،جو پانچ سو ممبر بنائے گا وہ مجلس منتظمہ کا رکن بنتا ہے اور یہی رکن صدر نائب صدر اور دیگر عہدداران کو منتخب کرنے کا مجاز ہوتا ہے،مفتی صاحب نے کہا کہ آج مسلمان جس آزمائشی دور سے گذر رہے ہیں اس کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ مسلمانوں کا ملی مرکز مضبوط سے مضبوط تر ہو،اپنے مسائل کے حل کے لئے تنظیم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تنظیم کی طاقت افراد کی کثرت کو شمارکرائے بغیر مؤثر نہیں ہوسکتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب کو جمعیت علماء ہندکا ممبر بنائیں،جو لوگ باہر ہیں انکے لئے آن لائن ممبر بنے کی سہولت موجودہے وہ جمعیت علماء ہند کی ویب سائٹ (https://www.jamiat.org.in) پر جاکر اس سے استفادہ کریں.

مساجد کے تمام آئمہ حضرات سے گذارش ہے کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر جمعیت علماء ہندکا مختصر تعارف کرواکر اسکا ممبربننے کی ترغیب دلائیں،اور مساجد کے سامنے باضابطہ اسکا کاونٹر لگائیں،خواتین بھی اسکی ممبر بن سکتی ہیں، ممبر بننے کے لئے دس روپئے فیس رکھی گئی ہے، جسکی موجودہ دور میں کوئی اہمیت نہیں ہے،جمعیت علماء ہند کا ممبربننا ملک کے مسلمانوں کے تحفظ ملی وقومی مسائل میں متحدہ نمائندگی فراہم کرنے کا ایک عملی کردار ہے،اس لئے آئیے ہم بڑی تعداد میں ممبر بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!