جب جب راجہ ڈرتا ہے، قلعہ بندیاں کرتا ہے: راکیش ٹکیت
ہریانہ کے جیند میں منعقدہ کسانوں کی مہا پنچایت میں ٹکیت نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب جب راجہ ڈرتا ہے، قلعہ بندیاں کرتا ہے۔ دہلی میں کیلیں لگائی جا رہی ہیں، ہم وہ اپنے کھیتوں میں بھی لگاتے ہیں۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ ابھی تو ہم نے صرف بل واپسی کی بات کی ہے، اگر گدی واپسی کا بھی مطالبہ کرنے لگے تو پھر کیا کیرں گے؟ ٹکیت نے کہا کہ جیند والوں کو ابھی دہلی کوچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ یہیں سے تحریک کو حمایت دیں۔