’دہلی بارڈر پر قلعہ بندی کیوں ہو رہی ہے؟‘ راہل گاندھی کا مودی حکومت سے سوال
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ اور کسانوں کے ایشو پر میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت دہلی بارڈر پر قلعہ بندی کیوں کر رہی ہے۔ کیا یہ کسانوں سے ڈرتے ہیں؟ کیا کسان دشمن ہیں؟ میں کہتا ہوں کہ کسان ملک کی طاقت ہیں۔ انھیں دبانا، مارنا اور دھمکانا حکومت کا کام نہیں ہے۔ حکومت کا کام کسان سے بات کرنے کا ہے اور اس مسئلہ کا حل نکالنے کا ہے۔