ٹاپ اسٹوری

’خاموش بیٹھی رہو بے وقوف، یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں!‘ کنگنا کا پاپ اسٹار ریحانہ کو جواب

دو ماہ سے زیادہ مدت سے دہلی کی سرحدوں پرکسان مظاہرہ کر رہے ہیں ان کی حمایت میں معروف پاپ اسٹار ریحانہ نےٹویٹ کیا جس پر کنگنا رنوت بھڑک اٹھیں

دو ماہ سے زیادہ مدت سے دہلی کی سرحدوں پرکسان مظاہرہ کر رہے ہیں ان کی حمایت میں معروف پاپ اسٹار ریحانہ نےٹویٹ کیا جس پر کنگنا رنوت بھڑک اٹھیں۔

نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پردو ماہ سےزیادہ مدت سےکسانوں کااحتجاج جاری ہے ۔کسانوں نےحکومت پر دباؤ بنانے کےلئے 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کےدن ٹریکٹر ریلی نکالی تھی جس میں تشدد بھی ہوا اور شر پسند عناصر نے لال قلع میں گھس کر ایک مذہبی جھنڈا بھی پھیرایا جس کےبعد سےکسانوں کی اس تحریک پرسوال اٹھ رہے ہیں ۔ اس بیچ معروف پاپ اسٹار ریحانہ نے کسانوں کےحق میں ٹویٹ کیاہے۔

ریحانہ نےانٹرنیٹ خدمات بند کرنےسے متعلق خبروں کوشئیر کرتےہوئے لکھاہے ’’ہم اس بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے؟‘‘ ریحانہ نےاس کےساتھ FarmersProtest# کا استعمال کیا ہے۔ پاپ اسٹار کےاس ٹویٹ پر بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رنوت بھڑک اٹھی ہیں۔

https://twitter.com/KanganaTeam/status/1356640083546406913

کنگنا نےریحانہ کے ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا ہےجس میں لکھا ہے ’’کوئی بات اس لئے نہیں کررہا ہے کیونکہ یہ کسان نہیں دہشت گرد ہیں جو ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ چین ہمارے ملک پر قبضہ کرلےاور امریکہ جیسی چینی کالونی بنا دے۔ خاموش بیٹھی رہو بےوقوف۔ ہم تمہارے جیسے بےوقوف نہیں ہیں جو اپنےملک کو بیچ دیں۔‘‘

ریحانہ معروف پاپ سنگر ہیں اور وہ سماجی مدوں پر اپنارد عمل دیتی رہتی ہی۔حال ہی میں انہوں نے میانمار کے معاملہ پر بھی ٹویٹ کیا تھا۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ کنگنا رنوت بھی کسی نہ کسی مدے پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہی ہیں اور وہ کسان تحریک کو لے کر مستقل ٹویٹ کرتی رہی ہیں اور ان کے نشانہ پر اداکار دلجیت دوسانجھ، پرینکا چوپڑااور سورا بھاسکر جیسےلوگ رہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!