ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر: لوکل ٹرینوں میں عام مسافروں کے سفر کے اوقات سے عوام برہم

میراروڈ : 1 فروری 2021 سے مہاراشٹر حکومت نے لوکل ٹرینوں میں عام آدمی کے سفر کو ہری جھنڈی دِکھائی۔ لوکل ٹرینیں عام مسافروں کے لئے کھل تو گئیں ہیں لیکن اسکے کچھ اصول و ضوابط ہیں۔ ریاستی حکومت نے سفر کے اوقات مقرر کئے ہیں، ان اوقات میں ہی عام مسافر لوکل ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔ اگر کسی مسافر نے اسکے خلاف ورزی کی تو اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور سزا دی جائے گی۔

اس ضمن میں ہم نے میراروڈ ریلوے اسٹیشن پر کئی عام مسافروں سے گفتگو کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عوام اس فیصلے کو کس نظر سے دیکھتی ہے۔ اسی دوران ایک مسافر پرکاش یادو نے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ یہ مقررہ اوقات عوام کے کئے مشکلات کا باعث ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ایک عام آدمی جسکا بہت چھوٹا سا کاروبار ہے اور اسکے کام کا وقت 9-10 بجے تو وہ کیسے سفر کرے گا ؟ اور تو اور اگر کوئی انسان کام کاج کی تلاش میں گاؤں دیہات سے ممبئی آئے اور اسے لوکل ٹرین میں سفر کرنے کے ضوابط نا پتا ہوں تو اسکے لئے بھی مذید دشواریاں۔ یعنی ہر طرح سے عام آدمی پِس رہا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی مار، دوسری جانب کام کاج کے لئے سفر کی دشواریاں۔

انہوں مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد سے ٹرینوں کی بھیڑ میں محض بہت معمولی سی تبدیلی آئی ہے جو چند دنوں میں پہلے جیسی ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں اور بھی کئی مسافروں سے گفتگو کی گئی جن میں سے زیادہ تر یہی رائے رکھتے ہیں مندرجہ بالا بیان کی گئی ہے۔

عوام لاک ڈاؤن کے بعد سے شکستہ ہے، ملک کی معیشت کی حالت تشویشناک ہے، ایسے میں مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ عوام کی راحت کے لئے مناسب انتظام کریں نا کہ عوام کے لئے مذید مشکلات کا باعث بنیں۔(رپورٹ : صدیقی محمد اویس)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!