ہمیں جموں و کشمیر میں قبرستان والا امن نہیں چاہیے: محبوبہ مفتی
راجوری: پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو قبرستان والا امن نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام ایجنسیاں لوگوں کے پیچھے لگا دی گئی ہیں اور جو کوئی بات کرتا ہے اس کو گرفتار کیا جاتا ہے اور ڈرایا و دھمکایا جاتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ باتیں پیر کے روز یہاں پارٹی کے ایک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں بڑے عجیب قسم کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ جب سے ہم نے یہاں دفعہ 370 ہٹایا یہاں امن قائم ہوا ہے۔ امن قبرستان میں بھی ہوتا ہے۔ ہمیں وہ والا امن نہیں چاہیے۔‘‘