ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں آستانہ بخاریہ میں سالانہ فاتحہ خوانی کا اہتمام

ہمناآباد: 28/جنوری (ایس آر) ہمناآباد میں آستانہ بخاریہ محلہ خواجہ غریب نواز میں حضرتہ بی بی عزیزالنساء (المعروف امّا ں جان)اہلیہ حضرت قطب المشائخ حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی قادری چشتی بخاری کی سالانہ فاتحہ 13جمادی الثانی 27جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر صندل مبارک عزیزیہ منزل سے نہایت ہی ادب واحترام کے ساتھ برآمدہوکر آستانہ بخاریہ پہنچا، بعدازاں صندل مالی وپیشکش چادر گُل و فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی گئی،تمام مراسم حضرت سید شاہ پاشاہ حُسینی قادری چشتی بخاری سجادہ نشین آستانہ بخاریہ نے اپنے صاحبزادہ سید سدیم جذلان حُسینی قادری بخاری المعروف جرار بابا کے ہمراہ انجام دئیے۔

اس موقع پر رواں سال کا حُسینی اسلامی کیلینڈر کارسم اجراء عمل میں لایا گیا۔بعد نماز مغرب عام وخاص کے لئیے تناول طعام کا نظم کیا گیا۔ فاتحہ خوانی میں حیدرآباد، بیدر،گلبرگہ،محبوب نگر،کے علاوہ دیگر مقامات سے شرکت کرنے والے زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔واضح ہو کے حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی چیارٹیبل ٹرسٹ کے تحت چلنے والے ادارہ جات جن میں حُسینی پرائمری و ہائی اسکول،دارالعلوم رضائے الٰہی بلخصوص طالبات کے لیے بی بی عزیز النساء پی یو سائنس کالج شامل ہیں جو قوم و ملت کی فلاح و بہودی میں اہم کردار اد نبھا رہے ہیں۔

اس موقع پر محمد عبدالقیوم بندہ نوازی اے،ای،ای سلم بورڈ، الحاج محمد فیاض الدین قریشی،محمد صابر بھائی، عبدالجبارقادری، محمد منصور قریشی،مولانا محمد خواجہ معین الدین بخاری ناظم معہد انوارالقران بیدر،مولانا محمد معین الدین بندہ نوازی ناظم مدرسہ قطب الدین حُسینی گلبرگہ،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ،محمد ریحان یوتھ کانگریس ضلعی جنرل سیکریٹری،محمدمستان لیڈر، مولانا بشیر الدین نظامی کے علاوہ علماء،مشائخین،خلفاء،وحفاظ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!