تازہ خبریں

لال قلعہ پر جھنڈا لہرانے والوں کو انجام بھگتنا ہوگا: راکیش ٹکیت

یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ہونے والے تشدد پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا، ’’ناخواندہ لوگ ٹریکٹر چلا رہے تھے، انہیں دہلی کے راستوں کا پتا نہیں تھا۔ انتظامیہ نے انہیں دہلی کی طرف جانے کا راستہ بتایا۔ وہ دہلی گئے اور گھر لوٹ آئے۔ ان میں سے کچھ لوگ انجانے میں لال قلعہ کی جانب چلے گئے۔ پولیس نے انہیں واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی۔‘‘

ٹکیت نے کہا، ’’جن لوگوں نے تشدد کیا اور لال قلعہ پر جھنڈا لہرایا انہیں اپنے اقدامات کے لئے انجام بھگتنا ہوگا۔ گزشتہ 2 مہینوں سے ایک مخصوص طبقہ کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ یہ تحریک سکھوں کی نہیں بلکہ تمام کسانوں کی ہے۔‘‘

کئی علاقوں میں انٹرنیٹ بند، تشدد کے خلاف 15 ایف آئی آر

دہلی کے کئی علاقوں میں منگل کے روز ہونے والے تشدد کے بعد ہی انٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئی ہیں۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ہونے والے تشدد کے خلاف اب تک 15 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں گینگسٹر لکھا سنگھ کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایتیں موصول ہونے پر مزید ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!